بجلی قیمت میں اضافہ ظلم ،فوری واپس لیاجائے ‘ متحدہ علما کونسل

غر یبو ں کے پہلے ہی چو لہے ٹھنڈے ہو چکے مزید مہنگائی انہیں زند ہ در گور کرنے کے مترادف ہے

بدھ 6 دسمبر 2023 12:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجلی قیمت میں اضافہ ظلم ہے فوری واپس لیاجائے،عوام پہلے ہی مہنگا ئی کی چکی میں پس رہی ہے ایسے حالا ت میں عوام مزید کسی بو جھ کے متحمل نہیں، غر یبو ں کے پہلے ہی چو لہے ٹھنڈے ہو چکے مزید مہنگائی ان کو زند ہ در گور کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ مہنگا ئی اور بے روز گاری نے پہلے ہی عوام کو پر یشان کررکھا ہے ایسے حالا ت میں بجلی قیمتو ں میں مزید اضا فہ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے حکومت عوام پر ظلم کے پہا ڑ توڑنے کی بجائے وزیروں مشیروں کے شاہانہ اخراجات کم کرے بجلی ، گیس اور پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں آ ئے روز اضا فہ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔انہو ں نے کہاکہ ہمار ے حکمرانو ں سے مطالبہ ہے کہ وہ حالیہ بجلی کی قیمتو ں میں کیا گیا اضا فہ فوری وا پس لے اور غر یب عوام کو تنگ کرنے کی بجائے غر یبو ں کی دعا ئیں لیں۔