
بھارت کا کشمیریوں کو معذور بنانے کے کیلئے منظم طریقے کا استعمال
بھارتی فورسزکی طرف سے ظالمانہ اور غیر انسانی تشدد کے ہتھکنڈوں سے ہزاروں کشمیری زندگی بھر کیلئے معذور بن گئے
بدھ 6 دسمبر 2023 12:15
(جاری ہے)
اس کے علاوہ تفتیشی مراکز میںشدید مار پیٹ، بجلی کے جھٹکے دینا، ٹانگوں کے پٹھوں کو کچلنے کے لئے لکڑی کے رولرپھیرنا، گرم اشیا سے جلانا اور الٹا لٹکاناشامل ہے۔
رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ اس کے علاوہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بوبی ٹریپ اور بارودی سرنگوں کا بھی استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے 1947سے اب تک ہزاروں اموات ہوئیں اور بے گناہ افراد معذور ہوئے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ ہزاروں کشمیری ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی کھونے کے دہانے پر ہیں۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں منظم تشدد کے ہتھکنڈوںکے ذریعے کشمیریوں کو معذور بنانے کے بھارتی حکومت کے غیر انسانی عمل کا نوٹس لے۔دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، زمردہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، ڈاکٹر مصعب، چوہدری شاہین اقبال، غلام نبی وار، حکیم عبدالرشید، سید بشیر اندرابی، خواجہ فروس،محمد عاقب، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار علاقے میں معصوم نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار کر رہے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر جسمانی طور پر معذور بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے چشم کشا رپورٹیں جاری کی ہیں لیکن اس کے باوجودمقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم و ستم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام لاہور میںبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم اور سرینگر کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہندو بھارتی طالب علم کی طرف سے آنحضورﷺ کی شان اقدس میں توہین آمیز ویڈ پوسٹ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما انجینئر مشتاق محمود نے کی۔ انہوںنے اس موقع پر کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے ، مسلمان اپنے پیارے نبی کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔انہوںنے گستاخی کرنے والے ہندو طالب علم کوکڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.