پی سی بی کرکٹ کا پیسہ حکومتی پراجیکٹ پر لگانے کیلئے پر تولنے لگا
کرکٹ بورڈ نشتر سپورٹس کمپلیکس میں نکاسی آب کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ سے زائد رقم دیگا، آئی سی سی کرکٹ بورڈ کا پیسہ حکومتی پراجیکٹ پر لگانیکی وجہ سے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو بھی معطل کر چکا
ذیشان مہتاب بدھ 6 دسمبر 2023 16:18
(جاری ہے)
کرکٹ کے حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب مفاد عامہ کا منصوبہ ہے اور پی سی بی کسی بھی ایسے منصوبے کو فنڈز دینے کا مجاز نہیں۔
کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ اسے آئی سی سی ریوینیو سے سالانہ تقریبا 9 ارب روپے ملتے ہیں ،آئی سی سی قانون کے مطابق ملنے والا پیسہ صرف کرکٹ کے مقاصد اور کاموں پر خرچ ہوگا۔ کرکٹ بورڈ کا مینڈیٹ نہیں کہ وہ کسی سیاسی پارٹی یا حکومتی ڈیپارٹمنٹ کو اپنا پیسہ جاری کرے۔ دوسری جانب ترجمان پی سی بی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نشتر سپورٹس کمپلیکس کو فنڈ دینے کا معاملہ ابھی زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ نشتر سپورٹس کمپلیکس کا کل ایریا تقریبا 135 ایکڑ پر محیط ہے، سپورٹس کمپلیکس میں پی سی بی کےعلاوہ ہاکی، فٹبال، سوئمنگ، جیمنیزیم سمیت متعدد فیڈریشنز کے دفاتربھی موجود ہیں، اس منصوبےسے نہ صرف سپورٹس کمپلیکس بلکہ آس پاس کی آبادی بھی مستفید ہوگی۔ یادرہے آئی سی سی کرکٹ بورڈ کا پیسہ حکومتی پراجیکٹ پر لگانے کی وجہ سے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو بھی معطل کر چکا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
-
ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈرمقرر
-
ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ریال میڈریڈ اور جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر ٹونی کروس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
-
ناقص پرفارمنس ، حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر
-
رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش منایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.