مضبوط معیشت اور ملکی سلامتی کیلئے مسلم لیگ ن کی مربوط حکمت عملی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،سردار اویس احمد خان لغاری

بدھ 6 دسمبر 2023 17:23

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے "اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ مضبوط معیشت اور ملکی سلامتی کیلئے مسلم لیگ ن کی مربوط حکمت عملی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ملکی تاریخ میں صرف ن لیگ کے دور میں ہی ریکارڈ ترقیاتی کی تکمیل اور گراس روٹ لیول پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیوجہ سے خوشحالی کا دور گردانا جاتاہے۔

سابقہ حکومت نے بڑے بڑے دعوے کرکے اپنی ناتجربہ کاری کیوجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جسکی وجہ سے آج ملک معاشی بحران کیساتھ ساتھ داخلی و خارجی پالیسی میں ناکامی کیوجہ سے ملکی تشخص بہت متاثر کن صورتحال میں ہے۔ ن لیگ کے مختصر دورانیہ میں تمام چیلنجز کو با آسانی قبول کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور ساکھ میں بہتری کیساتھ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات ریکارڈ اور تاریخی مثبت عمل ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا وطن عزیز کو تاریکی سے نکالنے اور ملک کے روشن مستقبل کیلئے عزم ملک و قوم کے حقیقی نمائندہ ہونے کی نذیر ہے اور یہ کوئی پہلی بار نہیں بلکہ جب بھی ملک اور قوم کو ضرورت پڑی تو میاں نواز شریف کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاکہ ن لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو تعصب سے بالاتر ہوکر صرف ملک و قوم کی عملی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہے۔

میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر آمدہ الیکشن سے قبل ہی تمام صوبوں کی سرکردہ شخصیات نے انکی اور میاں محمد شہباز شریف کی بے لوث قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے اور روانہ کی بنیاد پر اعلانات کا سلسلہ جاری ہے اور یہ عمل اس بات کی واضح دلیل ہےکہ مسلم لیگ ن ہی اقتدار میں آکر میاں نواز شریف کی قیادت میں حقیقی جمہوری حکومت کا قیام اور ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہوگا اور وطن عزیز ترقی کی شاہراہ کیطرف رواں دواں ہوگا۔

اویس خان لغاری نے کہاکہ وطن عزیز کبھی بھی خطرات کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے اور اپنی محافظ فوج کیخلاف ناپاک عزائم رکھنے والے آج ناکام ہوکر زلت کا سامنا کررہے ہیں۔ ۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے بتایاکہ ڈویژن ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کا میری صدارت میں باقاعدہ اجلاس کا انعقاد کیاگیا جسمیں امیدواران کی پارٹی ٹکٹ درخواستوں/ پروفائلز کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی، 8 دسمبر کو ٹکٹوں کی کنفرمیشن کیلئے انٹریوز ھونگے، انہوں نے بتایاکہ ضلع راجن پور کے حلقہ این اے 187 سے سردار عمار اویس خان لغاری ، حلقہ این اے 188سے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن خان دریشک ، حلقہ این اے 189 سے سردار ریاض محمود مزاری ، حلقہ پی پی 292 ,293 سے سردار شیر علی خان گورچانی ،حلقہ پی پی 294 سے سردار پرویز اقبال خان گورچانی ، پی پی 295 سے سردار عبدالعزیز خان جگن دریشک ایڈووکیٹ ، پی پی 296 سے سردار محمد یوسف خان دریشک ،پی پی 297 سے سردار دوست محمد خان مزاری کے ساتھ ساتھ ضلع ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 184 سے سردار محمد امجد فاروق خان کھوسہ ، حلقہ این اے 185 سے سردار محمد جمال خان لغاری ، حلقہ این اے 186 سے سردار اویس احمد خان لغاری ، حلقہ پی پی 291 سے سردار علی یوسف خان لغاری اور میر محمد مرزا خان تالپور، حلقہ پی پی 290 سے سردار محمد احمد خان لغاری ، پی پی 289 سے سردار محمود قادر خان لغاری ، حلقہ پی پی 286 سے سید عبدالعلیم شاہ اور محمد طارق علی خان کاکڑ نے بھی پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں داخل کرائی ہوئی ہیں، تاہم پارٹی قیادت کے حتمی فیصلہ کے بعد تمام امیدواران اپنی الیکشن کیمپئین شروع کریں گے۔

\378