منصفانہ آئین کے مطابق 8 فروری کے الیکشن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،راجہ پرویز اشرف

بدھ 6 دسمبر 2023 22:09

منصفانہ آئین کے مطابق 8 فروری کے الیکشن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر منصفانہ اور آئین کے مطابق ہونے والے 8فروری کے الیکشن کو متنازعہ نہ بنایا گیا تو نئے آنے والی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال سکے گی انہوں نے یہاں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے مزید کہا ہم آئین پارلیمان اور جمہوریت کو فروغ چاہتے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی ماحول کو سازگار اور پر امن رکھنے کیلئے اپنا کردار ادار کر رہی ہے اور عام انتخابات کا انعقاد بہت اہم ہے ملک کی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ ماحول کو ساز گار اور پر امن رکھیں تا کہ آئین کے مطابق غیر جانبدارانہ انتخابات ہو سکیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی انتخابی جماعت ہے جو اپنے منشور پر جیتنے کے بعد بھی قائم رہتی ہے پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کا جھنڈا بلند کریں اور انشااللہ آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی اگر انتخابات کو متنازعہ بنایا تو یہ ملک کی بدقسمتی ہو گی کارکنوں کو انتخابات کی بھر پور تیاریاں کرنے کی ہدایت کی