190 ملین پاؤنڈ سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ کیس

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کی عبوری ضمانتوں میں13 دسمبر تک توسیع

بدھ 6 دسمبر 2023 23:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ کیس میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کی عبوری ضمانتوں میں 13 دسمبر تک توسیع کردی ہے اور آئیندہ تاریخ درخواستوں پر حتمی دلائل کے لئے مقرر کی ہے عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ضمانت میں آئیندہ تاریخ تک توسیع کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کے وکلا سردار لطیف کھوسہ اور نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے بعد ازاں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ190 ملین کرائم ایجنسی نے جب برآمد کیا تو نیب کی مرضی سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا تھا چیف جسٹس کی سربراہی میں 35 ارب روپے کو سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کیا گیا تھا 190 ملین پاؤنڈ سے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا کوئی لینا دینا نہیں تھا صرف سابق چیئرمین کو بلایا گیا انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ساری کابینہ کو بلایا جانا چاہئے القادر ٹرسٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے اور اس سے تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے یہ منصوبہ نیشنل کرائم ایجنسی، نیب اور رجسڑار سپریم کورٹ کے علم میں ہے ٹرسٹ ڈیڈ میں لکھا ہوا کہ اس میں کسی ٹرسٹی کو زمیں منتقل نہیں کی جا سکتی ،القادر ٹرسٹ پراپرٹی سابق چیئرمین اور بشری بی بی کی ملکیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میں سرکاری خزانے سے ایک روپیہ نہیں لایا گیا لوگوں کی مدد سے چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ پراپرٹی میں ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کر دی گئی اور بشری بی بی کے وارنٹ گرفتاری جارہی نہیں ہوئے ان کی گرفتاری مطلوب نہیں لہٰذا بشری بی بی کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں دم توڑ گئیں ہیں توشہ خانہ والے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری 13 دسمبر تک رکھی گئی ہے۔