آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 6 دسمبر 2023 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جمعرات کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔بدھ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 7 دسمبر کی صبح 9 بجے سے دن 2بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،راجہ سلطان،نیو ملپور،شکریال،کھنہ۔II،سروس روڑ،اے پی ایچ ایس، طہماسپ آباد،اقبال روڑ II،میجر مسعود،صرافہ بازار،بنی،منگٹال،خیابان سرسید،جناح روڑ،کیانی روڑ،نیو ریس کورس،ریڈیو پاک I،بجنیال،I-16،رتہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، بینک روڑ۔

(جاری ہے)

II،سر سید روڑ،PAF،FECHS،RCCIایکسپریس،مری بروری،اے او ڈبلیو ایچ ایس،ہمایوں روڑ،PGHS،گلشن فاطمہ، یو سی لکھن،چونگی نمبر 22،چہان،ڈھوک اعوان،زراج،IST،چوک پنڈوری،کہوٹہ سٹی۔

I،دوبیرن،پنجار،گمٹی،بسالی،سکھو،رمن،سی بی خان۔II، فیڈرز، اٹک سرکل،بوہی گھر، ہرو،بلاک ۔A ایم پی سی ایچ،گلشن صحت،سرائے خربوزہ،شاہ اللہ دتہ،وحدت کالونی،پورمیانہ،خان آباد،حسن ابدال،شاہ دیر،ہٹیاں،قاضی آباد،پاور چینل کمپنی،شمس آباد،ماری،اٹک کینٹ،بارہ زی،مسلم ٹائون،میناوالہ،مورت،بھنڈر،دھرنال،گلیال،فتح جنگ،لانی والہ،امن پور فیڈرز، چکوال سرکل، بحر پور، مرید،خیر پور، اسلامیہ چوک،جنڈ اعوان،ڈھڈیال ایکسپریس،خان پور،چکرال،بشارت،دریائے جالپ،دلوال،احمد آباد،کچہری،ساغرپور،کوٹ چوہدریاں،کوٹ گلہ،کوٹ شیرا،پنچند،دھرابی، ڈھوک پٹھان،کوٹ سارنگ،دروت،میل،ونہار فیڈرز،جہلم سرکل،اجمل شہید،F-13گرمالہ،بولانی،سرائے عالمگیر،اکرم شہید،F-8سول لائن،بورین،F-2چپ بورڑ، انڈسٹریل،F-10 کالا بیس،دینہ تھری روہتاس،چمالہ،مدو کالس،پیڈیال،نیو سنگھوئی،کوکھراں،گوجر خان،مین بازار، بابا شہید،گلیانہ، اسلام پورہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے ، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔