اداکارہ نوشین مسعود انتقال کر گئیں

اداکارہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور طویل عرصے سے زیر علاج تھیں

muhammad ali محمد علی بدھ 6 دسمبر 2023 22:24

اداکارہ نوشین مسعود انتقال کر گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2023ء) اداکارہ نوشین مسعود انتقال کر گئیں، اداکارہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور طویل عرصے سے زیر علاج تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول اداکارہ، ٹی وی میزبان، پروڈیوسر اور ہدایت کار نوشین مسعود طویل عرصے تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

نوشین مسعود کے سابق شوہر طارق قریشی نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور زیر علاج تھیں۔ جبکہ اداکار عدنان صدیقی نے بھی اداکارہ کے انتقال کی تصدیق سکی ہے۔ عدنان صدیقی کے نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ مرحومہ کے سوگواران میں ان کے موجودہ شوہر عمران اور دو بیٹے شامل ہیں۔ نوشین مسعود نے جنون بینڈ ، شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد سمیت کئی معروف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں جا، کالونی 1952، گھر تو آخر اپنا ہے ودیگر شامل ہیں۔ نوشین مسعود کئی ٹی وی پروگرامز میں بطور میزبان بھی کام کرتی رہیں۔