بلاول کی سربراہی میں سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، حیدرآباد اور میرپور خاص میں امیدواران کے انتخاب کے حوالے سے غور کیا گیا

بدھ 6 دسمبر 2023 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بدھ کو دوسرے دن بھی جاری رہا، جس کے دوران سندھ کی دو ڈویژنز حیدرآباد اور میرپور خاص میں پارٹی امیدواران کے انتخاب کے حوالے سے غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھیں۔

اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سندھ کے سابق وزرائے اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور سید مراد علی شاہ، سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر، پی پی پی سندھ کے سابق جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی، سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ، پی پی پی سندھ شعبہ خواتین کی صدر شگفتہ جمانی، مکیش کمار چاولہ اور نعمان شیخ بھی شریک ہوئے۔