سعودی ولی عہد سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ملاقات

دونوں رہنمائوںنے غزہ جنگ میں تشدد کی کمی کے طریقوں پر غورکیا ،سعودی میڈیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 14:06

سعودی ولی عہد سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ملاقات
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) روس کے صدر ولادیمیر پوتن متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد اپنے غیر معمولی دورے پر سعودی عرب پہنچے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے روسی صدر سے ریاض کے الیمامہ محل میں ملاقات کی،روس نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں امن اور سلامتی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ چیت کی بہت اہمیت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر پیوٹن اور محمد بن سلمان غزہ نے جنگ میں تشدد کی کمی کے طریقوں پر غورکیا جبکہ روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری فوٹیج میں دکھایا گیا کہ دارالحکومت ریاض پہنچنے پر صدر پوتن کا متعدد سعودی حکام نے والہانہ استقبال کیا۔