پاکستان یو این چارٹر کے آرٹیکل 99 کے تحت سیکرٹری جنرل کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے ، جلیل عباس جیلانی

جمعرات 7 دسمبر 2023 21:50

پاکستان یو این چارٹر کے آرٹیکل 99 کے تحت سیکرٹری جنرل کے مطالبے کی حمایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کے تحت عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے اس مطالبے کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کرتا ہے جس میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی تباہی کو روکے اور فوری جنگ بندی کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فلسطینیوں کے جانوں کے تحفظ اور اس سانحے کو روکنے کے لیے اب کارروائی کرنی چاہیے۔