وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو اور وزیر اوقاف پنجاب سید اظفر علی ناصر کی حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو اور وزیر اوقاف پنجاب سید اظفر علی ناصر نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو نے وزیر اوقاف پنجاب کو ویلکم کیا، دونوں وزرا نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور دونوں وزرا نے پاکستان خصوصا سندھ کی ترقی اور شہر و شہریوں کی بہتری کیلئے دعا مانگی۔

وزیر قانون محمد عمر سومرو نے سندھ کی روایت کے تحت مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے پیش کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری اوقاف منور مہیسر،ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف، ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی ایاز سومرو،ایڈیشنل سیکریٹری انسانی حقوق فضل حسین اویسی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔دوسری جانب نگراں وزیر قانون عمر سومرو نے صحافیوں کے سوال پر گفتگو میں کہا کہ عام انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ جو حکم کریں گے اس پر تمام نگران حکومتیں عمل کریں گے۔وزیر اوقاف پنجاب سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی پر سندھ حکومت نے بہتر انتظامات کئے ہیں، پنجاب میں بھی ہم نے درگاہوں پر اچھے انتظامات کیے ہیں۔