ّایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ اورڈیجٹیلائزیشن بارے اہم اجلاس، پیش رفت پر بریفنگ دی گئی

جمعرات 7 دسمبر 2023 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ اورڈیجٹیلائزیشن کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر آئی ٹی نے پیش رفت پر بریفنگ دی۔ایل ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجٹیلائزیشن کا کام دن رات جاری ہے۔جوہر ٹاؤن سکیم کی ڈیجٹیلائزیشن مکمل کر لی گئی ہے، درخواستوں کی آن لائن پراسسنگ سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

فیصل ٹاؤن اور سبزہ زار سکیموں کی ڈیجٹیلائزیشن کا عمل تکمیل کے قریب ہے ۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گجرپورہ، علامہ اقبال ٹاون، مصطفی ٹاؤن کے ریکارڈ کی ڈیجیٹیلائزیشن کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے ۔تاجپورہ، نیو گارڈن ٹاؤن، شادمان کالونی کے ریکارڈ پر بھی بیک وقت کام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام سوسائٹیوں کے ڈیجٹیلائزیشن کے عمل کا ٹائم لائن کے مطابق جائزہ لیا۔

اجلاس میں کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹنگ سیل کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، چیف میٹروپولییٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ایل اے سی، آئی ٹی، ایس پی یو اور ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون نے شرکت کی