جہانیاں،میپکو افسران کی غفلت کسی سانحہ کی منتظر۔زمین کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی ننگی تاریں میپکو کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں

میپکو کی غفلت راہ گیروں اور اہل علاقہ کو موت کی دعوت دینے لگی

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعہ 8 دسمبر 2023 11:47

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر 2023ء ) جہانیاں میں جلال آباد کالونی ،سیال آباد،مرضی پورہ،چک 111 دس آر ،سردار ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن و دیگر علاقوں میں بے ترتیب بجلی کے میٹروں سے گزرنے والی تاروں کے جوڑ کھل گئے ہیں شہریوں نے بتایا کہ ننگی اور زمین کے قریب سے گزرنے والی تاروں کی وجہ سے کئی افراد کو کرنٹ بھی لگ چکا ہے بارش کے دنوں میں تاروں کے کھلے ننگے جوڑوں پر پانی سے کئی میٹر بھی جل چکے ہیں اور چند دن قبل واپڈا اہلکار عثمان بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوچکا ہے واپڈا اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے بجلی کی ننگی تاریں زمین کے قریب ہی بچھا دی گئی ہیں جس سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے شہریوں نے میپکو چیف ملتان، ایس ای خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بجلی کے پولز لگا کر شہریوں کی جان و مال کو تحفظ دیا جائے