منچن آباد کے علاقہ گنیش پورہ بھٹو کالونی میں قتل کی لرزہ خیر واردات،نامعلوم افراد نے نواجون کا تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر لاش کو جلا دیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 8 دسمبر 2023 13:03

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر 2023ء ) منچن آباد کے علاقہ گنیش پورہ بھٹو کالونی میں قتل کی لرزہ خیر واردات،نامعلوم افراد نے نواجون کا تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر لاش کو جلا دیا۔نعش کی شناخت علی رضا پنوں سکنہ حاصل پور کے نام سے ہوئی ہے ۔نعش کو جلایا نہیں گیا پولیس کا موقف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے علاقہ گنیش پورہ بھٹو کالونی سے ریسکیو کو کال کی گئی کہ ایک نوجوان جسکی گردن کٹی ہوئی ہے اور لاش کو جلایا گیا ہے جس پر ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر پولیس کے اطلاع دی اور متعلقہ تھانہ کی پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مزید تحقیات کے لیے کرائم سین کی گاڑی پہنچ گئی ہے جبکہ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول حاصل پور کا رہائشی ہے اور اسکا نام علی رضا پنوں ولدوریام عمر بیس بائس سال ہے جبکہ اسکی گردن تیز دھار آلہ سے کاٹی گئی لیکن لاش کو جلایا نہیں گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔