انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 8 دسمبر 2023 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری کردیئے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس نے حلیم عادل شیخ کو مزید چار مقدمات میں نامزد کردیا۔چار تھانوں کے تفتیشی افسران نے حلیم عادل شیخ سے تحقیقات کے لئے اے ٹی سی سے اجازت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے تھانہ شارع فیصل،عزیز بھٹ،سچل اور سولجر بازار میں درج مقدمات کی تحقیقات کرنی ہے۔پولیس نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ جلا گھرا،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،کار سرکار میں مداخلت اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔پولیس نے حلیم عادل شیخ سے سینٹ جیل میں تحقیقات کی اجازت لے لی۔حلیم عادل شیخ مبینہ ٹان کی حدود میں پولیس موبائل نذرآتش کرنے کے الزام میں جیل میں ہیں۔عدالت نے پولیس کی درخواست پر حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری کردیئے۔