عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نےامیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، مریم اورنگزیب

جمعہ 8 دسمبر 2023 18:16

عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن)  نےامیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے آئندہ سال 8 فروری کو عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں،جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر محمد شہباز شریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنیو الے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔