ساہیوال،بھرے بازار میں قتل کی رنجش ٹریکٹر سوار زمیندار کو گولی مار دی گئی

جمعہ 8 دسمبر 2023 21:29

ساہیوال،بھرے بازار میں قتل کی رنجش ٹریکٹر سوار زمیندار کو گولی مار ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) نواحی گائوں بونگہ بہاول بھرے بازار میں ٹریکٹر سوار زمیندارشبیر احمد کو گولی مار دی،شبیر احمد کو بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں شبیر احمد کی حالت نازک ہے تفصیلات کے مطابق ٹبی قاسم کے محمد شہزاد اور جاوید بگھیلا کے درمیان قتل کے مقدمہ کی رنجش چلی آرہی تھی جب محمد شہزاد کا بھائی شبیر احمد کھیتوں سے چارہ کاٹ کر ٹریکٹر ٹرالی پر گھر جا رہا تھا تو بازار میں جاوید اورپرویز بلو نے شبیر احمد پر پسٹل سے سیدھی فائرنگ کی جس سے شبیر احمد شدید زخمی ہو گیااوربا زار میں بھگدڑ مچ گئی پولیس ہڑپہ نے شبیر احمد کے بھائی محمد شہزاد کی مدعیت میں دو ملزموں کے خلاف مقدمہ 324اور34ت پ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکی