سابق اسرائیلی وزیراعظم نے نیتن یاہو کو دہشتگرد قراردیدیا

نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ہیں، قاتل ہیں اوردہشتگرد ہیں ، ایہود اولمرٹ

جمعہ 8 دسمبر 2023 21:45

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے نیتن یاہو کو دہشتگرد قراردیدیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایہود اولمرٹ نے اسرائیل میں سب کے سامنے اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت میں موجود ان کے دوستوں پر تنقید کی اور کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ہیں، قاتل ہیں اور دہشتگرد ہیں۔یاد رہے کہ ایہود اولمرٹ اس سے قبل بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔