شمس حمزازئی کی قیادت میں محمد عیسی خان دوتانی،امان اللہ موسی خیل اور ولی خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

جمعہ 8 دسمبر 2023 19:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) لورالائی کمشنر کالونی لشتی میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنماء سابق چیئرمین لورالائی شمس حمزازئی کی قیادت میں محمد عیسی خان دوتانی،امان اللہ موسی خیل اور ولی خان نے اپنے خاندان اور ساتھوں سمیت 20 افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی لورالائی میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

اسی دوران اپنے خطاب میں چیئرمین شمس حمزہ زئی نے کہا کہ لورالائی شہر نے 80فیصد ووٹ طور اتمانخیل کو دیا مگر افسوس اس نے پورے شہر کو مایوس چھوڑ دیا لورالائی سٹی کے مختلف محلے اب بھی روڈ ،پانی ،بجلی ودیگر سہولیات سے محروم ہیں اب سٹی کے مختلف اقوام نے ماضی کے نمائندوں کو ریجیکٹ کر دیا اور ہمارے کاروان میں شامل ہو گئے ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہوں ضلعی معززین میں سے سردار نصیب حمزہ زئی،خیرمحمدناصر،منیجر قیوم ترین،پیپلز پارٹی ورکینگ سٹی کمیٹی صدر ولی شاکر ناصر,پیپز یوتھ سٹی جنرل سیکرٹری زکریا قیصرانی،عیسیٰ خان دوتانی ودیگر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلعی معززین نے بھی شرکت کی۔