
گورنر پنجاب کی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین قصور کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کوسرٹ چیلنج جیتنے پر مبارکباد
جمعہ 8 دسمبر 2023 20:50
(جاری ہے)
پاکستان بھر سے کل 59سرٹ/والنٹئیر ٹیموں بشمول چین کی ایک ٹیم نے 5 سے 7 دسمبر تک تین روزہ چیلنج میں حصہ لیا۔
تمام ٹیموں کو کمیونٹی ایکشن برائے ڈیزاسٹر رسپانس سکلز کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیاگیاجس میں انہیں حقیقت سے قریب تر ایمرجنسی صورتحال جس میں زیادہ تعداد میں موجود زخمی لوگوں کو مدد،سرچ اینڈ ریسکیو کی تکنیک،زندگیاں بچانے کی مہارتیں،آگ لگنے اور پانی میں ڈوبنے کے واقعات میں کس طرح لوگوں کو ریسکیو کیا جاتا ہے شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے پاکستان اور چین بھر سے ریسکیو سکاوٹس کے ساتھ مل کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ رضاکاری ایک عظیم اور بامقصد جذبہ ہے، ہمیں اپنی زندگی اسی جذبے کے تحت گزارنی چاہیے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت امداد اس کے نتائج پر واضح فرق ڈالتی ہے۔ ریسکیو 1122 اس جذبے کی علامت ہے جو ہنگامی حالات اور آفات میں ہمیشہ بروقت پہنچتی ہے۔ لہذاموجودہ حالات میں رضاکارانہ جذبے اور کمیونٹی کو تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے جو حادثات کے فورا بعد جانیں بچاسکیں۔ رضاکار ہمارے ملک کا عظیم اثاثہ ہیں اور وہ تبدیلی کے ایجنٹ ہیں۔ گورنر پنجاب نے حال ہی میں کیے گئے ترکی کے زلزلہ آپریشنز میں ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم کے شاندار کام کو سراہا۔ اس خدمت کی پذیرائی نہ صرف جمہوریہ ترکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہوئی جو ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ اس مثالی خدمت کے مثبت اثرات پاک ترک دوستی کے مضبوط بندھن میں ہمیشہ رہیں گے۔ ریسکیو 1122کی خدمات ہر قسم کی ہنگامی صورتحال اور آفات میں انتہائی قابل تعریف ہیں۔ آج، ریسکیو 1122 کے ساتھ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں اتنی بڑی تعداد میں والنٹئیرزکی موجودگی کا اس بات کی گواہ ہے کہ ملک میں سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کے لیے ریسکیو1122کی کاوشیں باعث اطمینان ہیں۔میں تمام ٹیموں بالخصوص خواتین کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم قصور کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مقابلہ جیت کر رواں سال کا انٹر نیشنل والنٹئیرڈے سرٹ چیلنج اپنے نام کیا۔گورنر پنجاب نے ریسکیو سکاوٹ ٹریننگ کورس کو یونیورسٹی کی سطح پر تعلیمی نصاب کے کریڈٹ اوقات میں شامل کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے یہ بھی یقینی بنایا کہ کریڈٹ اوقات اسکول کی سطح پر بھی دیے جائیں گے۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ٹوٹل پارکو اور منیجنگ ڈائریکٹر سعد سہیل نے جانیں بچانے اورسیفٹی کو فروغ دینے پروالنٹئیرز کی کاوشوں اور ریسکیو 1122کو سراہا۔قبل ازیں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چیلنج میں حصہ لینے والی ٹیموں خاص طور پر انٹرنیشنل والنٹیئرڈے سرٹ چیلنج کی فاتح ٹیموں کو مبارکباد دی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے2004 سے اب تک ریسکیو 1122کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے ریسکیو 1122کو ملک کی بہترین اور مثالی سروس بنانے کے لیے اپنی انتھک کوششوں اور ریسکیو سروس کی تاریخی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا جن کو بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے گورنر پنجاب سے درخواست کی کہ ریسکیو کیڈٹ کور کو طلبا کے نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے تاکہ کریڈٹ آور اور اضافی نمبر مختص کر کے معاشرے کے لیے ان کی خدمات کوسراہا کیا جاسکے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین قصور کی کوسرٹ چیلنج جیتنے پر ٹرافی، سرٹیفکیٹس اور 5لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا جبکہ گوجرانوالہ کی ریسکیو سکاوٹ ٹیم کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر 3لاکھ روپے نقد انعام، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن گوجرانوالہ کے چاہت سکاوٹ کو ملی جنہیں 1لاکھ روپے نقد انعام، سرٹیفکیٹ اور ٹرافی دئیے گئے۔اسی طرح کمیونٹی کے شاندار اقدامات کے اعتراف میں آرایس او ساہیوال عامر مشتاق کو بہترین لائف سیور ٹریننگ ایوارڈ، عتیق الرحمان (میڈیا کوآرڈینیٹر، بہاولنگر) کو بہترین ویڈیو آگاہی ایوارڈ، انصر علی کو بہترین کمیونٹی ٹریننگ انسٹرکٹر ڈویلپمنٹ ایوارڈ اور سید نجم کاظم کو بہترین کمیونٹی سروسز انسٹرکٹر کے ایوارڈ کے طور پر فی کس 25,25ہزار کے کیش ایوارڈزدئیے گئے جبکہ آبرو فاونڈیشن کی سی ای او مس روبینہ شکیل کو1لاکھ کے بہترین کمیونٹی اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.