وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شاہدرہ میں امامیہ کالونی برج پراجیکٹ کا رات گۓ اچانک دورہ

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 9 دسمبر 2023 12:10

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شاہدرہ میں امامیہ کالونی برج پراجیکٹ ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے امامیہ کالونی شیخوپورہ کےترقیاتی منصوبے کے معیار اور رفتار کا  جائزہ لیا۔ این ایل سی کے پراجیکٹ مینجر کرنل ظفر الحسن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو امامیہ کالونی پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء عامر میر ، اظفر علی ناصر ، سیکرٹری ہاؤسنگ ، ڈی جی ایل ڈی اے ، این ایل سی حکام ، این ایل سی کے پراجیکٹ مینجر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے امامیہ کالونی برج کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ وزیراعظم پراجیکٹ کی 15دسمبر کو تکمیل کا اعلان کر چکے تھے ،  تاخیر قابل تشویش ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ امامیہ کالونی اوور ہیڈ برج فیڈرل حکومت کا بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔ وزیراعظم کو پراجیکٹ کی تکمیل کے بارے میں اپ ڈیٹ کررہا ہوں ، ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔