
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (State Bank of Pakistan) کی سربراہی میں ملائیشیاء میں پاکستان ریمیٹینس سمت 2023کا انعقاد
ملائیشیا ء میں تیسری پاکستان ریمیٹینس سمٹ جس میں ترسیلات زر کے اسٹیک ہولڈرز کو دنیا بھر سے اکٹھا کیا گیا
محمد وقار خان
ہفتہ 9 دسمبر 2023
12:52

(جاری ہے)
سمت میں شریک بینکوں کے سینئر نمائندوں اور عالمی مالیاتی شعبے کے رہنماؤں نے پاکستان کو ترسیلات زر کے چینلز باسہولت بنانے اور ان میں وسعت لانے کے لئے مختلف اسٹریٹجک منصوبوں پر بات چیت کی اور اپنے ماہرانہ تجربات کا تبادلہ خیال کیا ۔
اس پروگرام میں بے شمار قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی ، جن میں ملائیشیا ء میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا شاه ، ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ڈاکٹر آصف علی ، پاکستان ریمیٹینس کے سربراه سید ذوالفقار علی کھوکھر اور ڈپٹی سیکریٹری وزارت فنانس آمنہ شبیر شامل ہیں۔ تمام شرکاء نے اس تقریب کی کامیابی سے میزبانی پر منتظم بینکوں، SBP اور PRI کی تعریف کی۔ اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات باقاعدگی سے منعقد کی جا سکتی ہیں تاکہ ترسیلات زر کے حصول کو فروغ دیا جاسکے اور اس ضمن میں اہم اسٹیک ہولڈرز کی توقعات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے تجربات کا تبادلہ ہو سکے۔ ملائیشیا ء میں پاکستان کے ہائی کمشنر جناب سید احسن رضا شاہ نے کہا " مجھے پاکستان ریمیٹینس سمٹ کے ثمرات دیکھ کر کافی خوشی ہو رہی ہے۔ یہ اجتماع ایک ایسا ماحول بنانے کے ہمارے عزم کی علامت ہے جو مکالمے، اختراعات اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ ترسیلات زر کا شعبہ ہمارے معاشی منظر نامے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ سمٹ ریمیٹینس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہماری کاوشوں کا ثبوت ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلات زر صرف لین دین نہیں ہیں بلکہ یہ سمندر پار پاکستانیوں کی اپنے وطن کے ساتھ گہرے تعلقات کا ثبوت ہیں جبکہ یہ اجلاس باہمی رابطوں اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دو طرفہ مفادات کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے جذبے اور عزم کو تقویت دیتا ہے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ آمنہ شبیر نے اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ روابط کو فروغ دینے، بیرونی مالیاتی اداروں کے ساتھ منسلک ہونے اور پاکستان کو ترسیلات زر کو بڑھانے کے لیے اختراعی راستے تلاش کرنے میں سربراہی اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محترمہ آمنہ شبیر نے رسمی چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کو بڑھانے والے اقدامات کی حمایت کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کی تعریف کی اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں سے اسٹیک ہولڈرز کا مسلسل تعاون باضابطہ چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کو بڑھانے میں مزید کامیابی کا باعث بنے گا ۔ ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی معیشت میں غیر متزلزل عزم اور تعاون پر سمندر پار پاکستانیوں کا تعاون قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری قوم کے گمنام ہیرو ہیں اور ان کی لگن قابل تعریف ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کمیونٹی کے ان افراد کی تعریف کی جنہوں نے بینکنگ چینلز کے ذریعے ترسیلات زر بھیجی ۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس پیغام کو ملائیشیا کے اندر اور باہر پاکستانیوں میں بھی پھیلائیں، سمٹ میں اپنے خطاب کے دوران ذوالفقار على كهوکھر نے پاکستان میں گھریلو ترسیلات کے مجموعی نظام کے بارے میں تفصلات فراہم کی۔ انہوں نے تارکین وطن کی بھیجی جانے والی ترسیلات کئلیے مختلف اقدامات اور مراعات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ خاص طور پر انہوں نے شرکاء کو ٹی ٹی چارجز سکیم ، مارکیٹنگ انسینٹیو سکیم ، سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام ، اور اس طرح کے دیگر اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے گرے چینلز کو روکنے کے لیے SBP/PRI اور GoP کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ آخر میں انہوں نے مارکیٹ کے شرکاء سے SBP/PRI کی توقعات کا اظہار کیا اور باضابطہ چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کو مزید فروغ دینے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کی۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.