امیر جماعت اسلامی سراج الحق (کل) اتوار کو پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے

ہفتہ 9 دسمبر 2023 17:09

امیر جماعت اسلامی سراج الحق (کل) اتوار کو پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق (کل) اتوار کو پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سید جماعت علی شاہ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق 10 دسمبر 2023ء بروز اتوار دوپہر 2 بجے المرکزالاسلامی پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے۔