گورنر سندھ سے سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی ملاقات،سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 9 دسمبر 2023 18:24

گورنر سندھ سے سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی ملاقات،سیاسی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنرہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،معاشی مشکلات کے خاتمے کے اقدامات سینیٹ آف پاکستان میں قانون سازی اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایوان بالا کا قانون سازی میں اہم کردار ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔ سلیم مانڈوی والا نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی، آئی ٹی مارکی، طاقتور پاکستان کے راشن بیگز اور قائد روم کا بھی دورہ کیا۔