فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ ، جیل روڈ پر ڈاکوئوں پوسٹ مین سے 39 پارسل اور نقدی چھین فرارہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 120مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف وہراس کی فضاء‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی آن لائن کے مطابق نجی کوریئر سروس کا پوسٹ مین عاطف علی ڈاک تقسیم کر رہا تھا جب وہ جیل روڈ پر پہنچا تو نامعلوم افراد نے اس سے 39عدد پارسل اور 39ہزار روپے کی رقم چھین لی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 152 رب کی ہیڈمسٹریس راحت فاطمہ نے بتایا کہ زیرتعمیر سکول کے تالے توڑ کر چور موٹر پمپ‘ واٹر ٹینکی‘ بجلی کی تاریں‘ بریکر‘ پنکھے اور دیگر سامان چوری کر لیا ۔ کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر فاروق سے 30ہزار روپے‘ فون‘ سٹیٹ بنک کے باہر ادریس سے 53ہزار روپے‘ فون‘ شادمان روڈ پر عدنان عباس سے 54ہزار روپے‘ فون‘ ضلع کچہری کے قریب قمر سے 15ہزار روپے‘ فون‘ لیاقت ٹائون کے اشفاق سے 1لاکھ روپے‘ فون‘ راجباہ روڈ پر کاظم سے 50ہزار روپے‘ فون‘ جناح کالونی ڈاکٹر ہسپتال کے قریب علی ارسلان سے 12ہزار روپے‘ فون‘ شیخوپورہ روڈ پر ذوالقرنین‘ یوسف چوک میں عابد‘ جی ٹی ایس چوک میں حمزہ‘ فتح آباد میں ڈاکٹر زاہد اکرم‘ فیصل ہسپتال کے قریب منظور سلطان‘ جھال انڈر پاس کے قریب یوسف علی سے جھپٹا مار کر پرس اور فون چھین لئے‘ احسان یوسف مل کے قریب بلال حسین سے 15ہزار روپے‘ فون‘ آفیسر کالونی میں عتیق سے نقدی‘ فون‘ خیابان کالونی نمبر3 کے ہارون الیاس سے 2لاکھ روپے‘ فون‘ سعید کالونی کے موسیٰ سے 10ہزار روپے‘ فون‘ سہیل آباد کے میاں فیروز وسیم کی دکان کا صفایا کر دیا گیا‘ 58 ج ب کے احسان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے‘ بائی پاس کے قریب صدیق سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 35 ج ب کے اسد بلال سے نقدی‘ فون‘ 59 ج ب کے مقبول احمد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 263 رب کے انور سے نقدی‘ فون‘ ستیانہ روڈ پر فیصل مختار سے نقدی‘ فون‘ 225 رب کی رضوانہ کوثر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ مظفر کالونی میں گلزار علی سے نقدی‘ فون‘ سمن آباد کے غلام محی الدین سے نقدی‘ فون‘ 242 رب کے سید حسنین سے نقدی‘ فون‘ کلائی گھڑی‘ 80 گ ب کے الله دتہ سے نقدی‘ فون‘ 74 ج ب میں اعجاز سے نقدی‘ فون‘ 241 رب کے سجاد کی حویلی سے بکرے‘ محلہ گلشن عزیز میں بجلی کا ٹرانسفارمر چور لے اُڑے‘ 55 گ ب میں خضرحیات سے نقدی‘ فون‘ 77 گ ب کے بلال سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 106 رب کے سعید احمد کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کی مرغیاں‘ 266 رب کے عمر حیات سے پونے دو لاکھ روپے‘ فون‘ 91 رب کے مظہر علی سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 412 گ ب کے عبدالحق سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 453 گ ب کے فدا حسین کے ڈیرہ سے مویشی‘ 551 گ ب کے ظفر اقبال کی حویلی سے مویشی چور لے گئے‘ 53 گ ب کے مدثر حسین سے نقدی‘ فون‘ 468 گ ب کے شفقت سے 32ہزار روپے‘ فون‘ منی بائی پاس کے قریب سلیم سے 18ہزار روپے‘ فون‘ لاری اڈا کے قریب وقاص سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ 137 گ ب کے زاہد سے 13سو روپے‘ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیاجواد کلب چوک کے قریب رانا شکیل سے 2لاکھ 75ہزار روپے‘ فون‘ رحمانیہ روڈ پر اسلم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا،