Live Updates

اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاو گھیراو کیس میں ضمانت خارج

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:43

اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاو گھیراو کیس میں ضمانت خارج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاو گھیراو کے مقدمے میں ضمانت خارج کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل نے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔واضح رہے کہ اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور میں جلاو گھیراو کرنے کے الزام میں لاہور کے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے دیگر مقدمات میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر عظمی خان اور علیمہ خان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جبکہ اسد عمر کی جانب سے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسد عمر اسلام آباد کی دہشت گری عدالت میں کیسز میں مصروف ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اسد عمر سے اسلام آباد کی دہشت گردی عدالت کی حاضری رپورٹ طلب کرلی اور تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات