
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گذشتہ ہفتے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے 4500پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے سے مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،ملکی تاریخ میں پہلی بار100انڈیکس 66200پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:55

(جاری ہے)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مسلسل پانچوں دن تیزی دیکھنے میں آئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں اور مسلسل غیر ملکی خریداری سمیت سرمایہ کاروں کو اقتصادی پالیسیوں کے حوالے سے نیا اعتماد حاصل ہونے اور کم قیمتوں کا فائدہ اٹھا نے سے مارکیٹ بلندیوں کی نئی سطح کو چھو رہی ہے ۔
ماہرین کے مطابق3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس نہ صرف53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھابلکہ آج مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پربھی پہنچ چکی ہے ۔گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی سے انڈیکس 66273.73پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروباری اتار چڑھائو کے باعث انڈیکس 62061.37پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھاگیا ۔اسٹاک مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 4532.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاجس سے انڈیکس 61691.25پوائنٹس سے بڑھ کر66223.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح1578.57پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20544.58پوائنٹس سے بڑھ کر22123.15پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 41045.38پوائنٹس سے بڑھ کر43881.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران6کھرب12ارب88کروڑ11لاکھ72ہزار186روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم88کھرب85ارب35کروڑ93لاکھ89ہزار922روپے سے بڑھ کر94کھرب98ارب24کروڑ5لاکھ62ہزار108روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ37ارب روپے مالیت کے 1ارب31کروڑ62لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 30ارب روپے مالیت کے 76کروڑ54لاکھ18ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1956کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسی1169کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،712میں کمی اور75کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پاک پیٹرولیم ،پاک ریفارئنری ،میپل لیف ،پی ٹی سی ایل ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،سنر جیکوپاک ،حیسکول پیٹرول ،نیشنل بینک ،دی سرل کمپنی ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،غنی گلوبل ،ٹریٹ کارپوریشن ،ہم نیٹ ورک ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،سوئی نادرن گیس ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،کوہ نور اسپننگ ،بینک آف پنجاب ،پاک الیکٹرون اور پاک انٹر نیشنل بلک سر فہرست رہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ایک سواور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
-
سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافہ
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 15روپے اضافہ
-
تین دن اضافے کے بعدسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
-
کمپٹیشن کمیشن اور ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6948 پوائنٹ کی کمی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
-
سائبرنیٹ اور نوکیا کا اشتراک، پاکستان کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں نئی انقلابی پیش رفت
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.