کوہاٹ ٹریفک حادثہ ‘ کسٹم انٹیلی جنس کا اہلکار جاں بحق ‘ دو اہلکار زخمی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) کوہاٹ میں مزدا ٹرک اور کسٹم انٹیلیجنس سکواڈ کوہاٹ کی گاڑی کو حادثہ پیش ایا ہے جس کے نتیجے میں انٹیلیجنس کا ایک اہلکار جابحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں گزشتہ روز مزدا ٹرک کا بریک اچانک فیل ہونے پر ٹرک کسٹم انٹیلیجنس کی ڈبل کیبن گاڑی پر چڑھ دوڑی جس میں دو اہلکار معمولی زخمی اور ایک اہلکار کو شدید چوٹیں ائیں زخمی اہلکاروں کو کوہاٹ کے اسپتال میں ابتدائی طبی علاج فراہم کرنے کے بعد انہیں پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں شفٹ کر دیا گیا معمولی زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ ابوذر یونس موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسے ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز مالاکنڈ میں ادا کر دی گئی۔