کراچی : شہری کی جوابی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا

شہری گھر سے نکلا تو 2 ڈاکوئوں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی، پولیس

ہفتہ 9 دسمبر 2023 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ میں فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا شہری شوروم کا مالک ہے، شہری گھر سے نکلا تو 2 ڈاکوئوں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکوئوں نے شہری پر 2 فائر کئے جو اس کی گاڑی پر لگے، شہری کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوا، جبکہ ہلاک ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔