چشتیاں میں گاڑی سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی ، ایک شخص اور اس کی بیوی جاں بحق ہو گئے

اتوار 10 دسمبر 2023 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2023ء) چشتیاں میں گاڑی سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے سے ایک شخص اور اس کی بیوی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حاصل پور روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث کار پر قابو نہ پایا اور کار سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں جوڑے کے ساتھ سفر کرنے والا ایک بچہ محفوظ رہا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔