پبی، بارات پرمسلح افراد کی فا ئرنگ ،2افراد جاں بحق ، 4 افراد زخمی ہو گئے

اتوار 10 دسمبر 2023 06:01

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) جی ٹی روڈ پرپبی سٹیشن کے قریب بارات پرمسلح افراد کی فا ئرنگ جس سے 2افراد مو قع پر جاں بحق اور 4 افراد شد ید زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں دو خوا تین اور ایک بچی شا مل ہیں ۔

(جاری ہے)

واقعہ پر انی دشمنی کی بنا ء ہو ا، پبی پو لیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تفصیلات جی ٹی روڈ پر پبی سٹیشن امانکوٹ موڑ کے ساتھ پرا نی دشمنی کی بنا ء پر فاروق اصغر اور واجد ساکنان جلو زئی نے بارات کی گاڑیوں پر اچا نک اندھا دھند فائرنگ کی جس سے بارا تیوں میں شاہد نواز ولد شاہ نواز طارق آمین ولد خا ئستہ گل ساکنان جلو زئی موقع پر جان بحق اور ملک زیب ولد زاہد رومان ولد علی اکبر نہال دختر شاہ نواز اور اعجاز بیگم زوجہ شاہ نواز سا کنان جلو زئی زخمی ہو ئے زخمیوں اور جان بحق افراد کو میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتا ل پبی منتقل کئے نا معلوم افراد فا ئرنگ کے بعد مو قع سے فرا ر ہو نے میں کا میاب ہو ئے زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کئے پبی پو لیس نے مجروحین کی رپورٹ پر ملز مان فاروق، اصغر اور واحد سا کنان جلو زئی کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقد مات درج کر کے ملز مان کی گرفتاری کے لئے چھا پے مارنا شروع کئے ہیں۔