باغبانپورہ ،گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

اتوار 10 دسمبر 2023 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) باغبانپورہ کے علاقہ اقبال نگر میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان کسی بات جھگڑا ہوا جس پر ایک بھائی نے فائرنگ کر کے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا ۔ جاں بحق ہونے والے بھائی کی شناخت 35 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔