rسعودی عرب، ٹریفک حادثے میں طالبعلم سمیت 4 طالبات جاں بحق

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

U ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے میں اسکول کی 4 طالبات اور نوجوان طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الجبیل کے صنعتی ایریا میں ایک کار سامنے آنے والی مسافر بس سے ٹکرانے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کار میں 4 طالبات سوار تھیں جب کہ ایک نوجوان طالبعلم ڈرائیونگ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

کار حادثے میں چاروں طالبات موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس کے دماغ میں گہری چوٹیں ا?ئی تھیں اور وہ نیم مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔دوران علاج موت اور زیست کی کشمکش کے دوران وہ جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیونگ کرنے والا طالب علم اور ایک طالبہ بھائی بہن تھے جب کہ بقیہ 2 طالبات بھی رشتہ دار تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار حادثے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تاحال ٹریفک حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔