ن* کلر کہار، موٹر وے کراس کرتے ہوئے بس کی زد میں آ کر 1شخص جاں بحق ، دو شدید زخمی

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

بوچھال کلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) کلر کہار سمبل کیمپ کے قریب موٹر وے کراس کرتے ہوئے بس کی زد میں آ کر 1شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابقموضع کرولی کے رہائشی تین افراد لاہور سے واپسی پر موٹر وے پر اتر کر روڈ کراس کر کے قریبی گائوں موضع کرولی جا رہے تھے کہ سڑک کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی بس کی زد میں آ گئے جس سے ذولفقار نامی شخص موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے موٹر وے پولیس نیزخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیابعد ازاں ایک شخص کو تشویشناک حاک کی وجہ سے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جائے حادثہ کے کچھ فاصلے پر موٹروے پولیس چوکی بھی ہے جہاں سے کانوائے کی صورت میں گاڑیاں گزاری جاتی ہیں عوام نے حکام سے موٹروے پر شارٹ کٹ راستوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے