yخضدار ابراہیم خان روڈ پر دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

۹خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوگیا، جس کی ذد میں آکر ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید،اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے خضدار حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا سی ٹی ڈی افسران کیخلاف عدلیہ کیحکم پر مقدمات کییگئے، دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف سی ٹی ڈی کی نہیں سب کی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری قوم کو لڑنی ہے۔