اب تو معلوم ہوتا کہ مر جائیں تو ہی کیس فکس ہو گا، فواد چوہدری

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

پ* رالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب تو معلوم ہوتا کہ مر جائیں تو ہی کیس فکس ہو گا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی کیسز بھگت رہا ہوں ، ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے۔ فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی جج غلام مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن نے 29 نومبر کو کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا