مولانا محمد یعقوب ساسولی کی قیادت میں وفدہندو کمیونٹی ہال پہنچا، ہندو برادری کی طرف سے وفد کا استقبال کیا گیا

اتوار 10 دسمبر 2023 21:25

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما وقبائلی رہنمامولانا محمد یعقوب ساسولی کی قیادت میں وفد ھندو کمیونٹی ہال پہنچا ، ہندو برادری کی طرف سے وفد کا استقبال کیا گیا ،وفد میں جمعیت علماء اسلام کے رہنمامولانا محمد اسماعیل،حافظ محمد یونس لانگو ،جماعت اسلامی کے رہنما الشیخ محمد یعقوب ،محمد اسحاق، جمعیت علماء اسلام کے رہنما ملا عبد الکریم ساسولی ،حافظ حبیب اللہ ملازئی ،قاری عزت اللہ کشانی ،حافظ خالد کھوسہ ،حافظ ذوالفقار کھوسہ ،حافظ اسداللہ چھٹہ، مولوی عبد المالک ،حافظ عبد الحمید سمالانی ،حافظ نور اللہ ،حافظ عطاء اللہ ساسولی ودیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

ہندو برادری کی طرف سے سیٹھ کانتیش کمار کاچھیلا، اقلیتی کونسلر مولچند لاسی، لیلا رام لاسی ،چندو رام، ھیرا لعل لاسی، راکیش کمار کاچھیلا، سردار ساگر سنگھ اور کملیش کمارکاچھیلاو دیگر موجود تھے ۔باہمی گفت وشنید کے بعد طے کیا گیا کہ ہندو برادری مندر کی تعمیر جومسجد سے مشابہت رکھتی ہے اسے فوراً تبدیل کریگی۔ مولانا محمد یعقوب ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی آپس کے تعلقات کو بھی باہمی مشاورت سے جاری رکھا جائیگااور ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کیاجائیگا۔