بھارت،ریاست ہریانہ میں سرپنچ کو گولی مارکرقتل کردیا گیا

پیر 11 دسمبر 2023 15:47

بھارت،ریاست ہریانہ میں سرپنچ کو گولی مارکرقتل کردیا گیا
چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2023ء) بھارت کی ریاست ہریانہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرپنچ کو گولی مار کرقتل کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڑودہ کے ایس ایچ او رمیش چندر نے صحافیوں کو بتایا کہ سرپنچ راجیش عرف راجو کو حملہ آوروں نے ضلع سونی پت کے علاقے گوہانہ میں گولی مار کر قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر راجیش پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے فارم کی طرف جارہا تھا ،حملہ آورواردات کے فوراًبعدموقع سے فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ۔