لاہور پولیس کی جانب سے 15پر موصول ہونے والی کرائم کالزکے گزشتہ 6 ماہ کے اعدادوشمارجاری

مؤثر مانیٹرنگ کی بدولت پراپرٹی کرائم میںنمایاں کمی آئی، ڈکیتی، چوری، نقب زنی اور چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں بھی واضح کمی آئی

پیر 11 دسمبر 2023 16:22

لاہور پولیس کی جانب سے 15پر موصول ہونے والی کرائم کالزکے گزشتہ 6 ماہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) لاہور پولیس کی جانب سے 15پر موصول ہونے والی کرائم کالزکے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ،اس ضمن میں لاہور پولیس کی مؤثر مانیٹرنگ کی بدولت گزشتہ 6ماہ کے دوران پراپرٹی کرائم میںنمایاں کمی آئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ لاہور میں 6ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری، نقب زنی اور چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

جبکہ لاہور پولیس کی مؤثرکارروائیوںکے نتیجے میں گاڑی ا ور موٹرسائیکل چوری کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور شہر میںڈکیتی ، چوری اورراہزنی سمیت جرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی وپیشہ ور مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائیاںجاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منظم جرائم میں ملوث خطرناک گروہوں کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جارہی ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس منشیات، ناجائز اسلحہ، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں جرائم میں کمی قابل ِتحسین ہے اورکرائم کنٹرول کیلئے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔