سندھ ہائی کورٹ، شناختی کارڈ رینیول نہ کرنے کیخلاف درخواست ، نادرا کو نوٹس جاری22دسمبر تک جواب طلب

پیر 11 دسمبر 2023 16:31

سندھ ہائی کورٹ، شناختی کارڈ رینیول نہ کرنے کیخلاف درخواست ، نادرا کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ رینیول نہ کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئی22دسمبر تک جواب طلب کرلیاہے ۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی کے رہائشی عبد الرحیم کا شناختی کارڈ رینیول نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار نے کہا کہ 2018 سے نادرا دفاتر کے دھکے کھا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

نادرا حکام نے کہا کہ شناختی کارڈ کی ویری فکیشن کیلئے بورڈ بیٹھے گا۔ بورڈ تاحال نہیں بیٹھا جس کی وجہ سے میرا کارڈ رینیو نہیں ہوسکا۔ 2003میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بن گیا تھا۔ 2015 میں اس کا معیاد ختم ہوگیا تھا۔ بھائیوں اور والد کا کارڈ بنا ہواہے لیکن میرا رینیول نہیں ہو رہا۔ عدالت نے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔