بہاولنگر اور گردونواح میں سموگ کیساتھ ساتھ دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 15 دسمبر 2023 15:28

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر 2023ء) بہاولنگر اور گردونواح میں سموگ کیساتھ ساتھ دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں خشک سردی میں جلدی امراض کیساتھ ساتھ ناک‘ کان‘ گلہ کی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں کھانسی‘ نزلہ‘ زکام‘ بخار اور اسی طرح مختلف اقسام کی بیماریاں انسانوں کیلئے خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہیں یہی صورتحال برقرار رہی تو یہ وباء کی صورت اختیار کرسکتی ہیں۔