پنڈدادنخان اور للہ میں عرصہ تین سال سے للہ - جہلم ڈویول کیرج کی عدم تعمیر کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 1 جون 2024 16:52

پنڈدادنخان اور للہ میں عرصہ تین سال سے للہ - جہلم ڈویول کیرج کی عدم تعمیر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2024ء) پنڈدادنخان اور للہ میں عرصہ تین سال سے للہ - جہلم ڈویول کیرج کی عدم تعمیر کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال، تحصیل بھر کے خارجی اور داخلی راستے مختلف جگہ سے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے۔ ملک بھر کو معدنیات کی سپلائی معطل ہوگی۔ کوئلہ، نمک، چپسم، چپسم پتھر، سیمنٹ، سوڈا ایش اور دیگر معدنیات  سے لدی سینکڑوں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔

احتجاجی مظاہرین للہ چوک پر جمع ہیں یہاں پر انہوں نے دھرنا دیا ھواہے۔  مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر مواصلات فوری طور پر مذکورہ سڑک کو بجٹ کا حصہ بنائیں۔ للہ چوک میں احتجاجی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ آج بعد از نماز جمعہ علاقہ بھرسے عوام للہ چوک پر اکٹھی ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی اور احتجاجی مظاہرین سے پیر علامہ محمد انور قریشی صاحب اور ورکنگ کمیٹی و دیگر اراکین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نے بھی احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے ورکنگ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا اپ کا حق ہے تحصیل ضلعی انتظامیہ اپ کے ساتھ ہے لیکن اسے تھرو پراپر چینل چلایا جائے اپ کی بات کو پہلے بھی ہائر اتھارٹی تک پہنچایا ہے اور اب بھی تحصیل اور ضلعی انتظامیہ اپ کے اس گھمبیر مسئلے کو اپ کے تعاون سے احسن طریقے سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ہماری بھی  کوشش یہی ہے کہ  اپ لوگوں کو اس سڑک کے لیے فنڈ ملنے چاہیے کیونکہ اس سڑک کی وجہ سے نہ صرف کیوڑنے میں کہ کان سمیت علاقے کی سیاحت متاثر ہو رہی ہے بلکہ علاقائی عوام کے کاروبار بھی متاثر ہیں گزشتہ تین سال سے چار سے پانچ لاکھ افراد تکلیف کا شکار ھیں۔