پنجاب بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام یوریا کھاد کی عدم دستیابی اور واپڈا کیخلاف احتجاج مظاہرہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 15 دسمبر 2023 15:32

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر 2023ء) پنجاب بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام یوریا کھاد کی عدم دستیابی اور واپڈا کیخلاف پریس کلب بہاولنگر کے سامنے اجتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

احتجاجی شرکاء کی واپڈا اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی،اس موقع پر چیئرمین کسان اتحاد محمد اسلم ،ضلعی صدر نے کہا کہ ضلع بھر میں کاشتکار یوریا کھاد کے حصول کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔

۔بجلی کے ناجائز بلوں کی وجہ سے کاشتکار انتھائی پریشان ہیں۔ احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران چوہان تحصیل صدر پاکستان کسان اتحاد نے کہا کہ بوگس یونٹ اور میپکو کی من مانیوں کی وجہ سے کاشتکاروں کو حراساں کیا جارہا ہے۔ انتقامی کاروائیوں کیخلاف احتجاج کرنے پر کسانوں کیخلاف مقدمات درج کئے جاتے ہیں۔  سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والے کسان یوریا کھاد کے لئے پریشان ہیں۔ حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔