وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات

جمعہ 15 دسمبر 2023 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 37 سے کم ہو کر 36 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 03 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 33 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :