کراچی میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ مومسیات نے پیشگوئی کردی

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر آگیا

منگل 19 دسمبر 2023 13:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2023ء) محکمہ موسمیات نے شہر قائد کی آئندہ 24 گھنٹوں کی موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے کے مطابق شہر قائد میں مغربی سسٹم کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوتے ہی کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد جبکہ شمال مشرق سے ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، منگل کی صبح شہر کی فضائوں پر دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہوئی۔دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی منگل کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10ویں نمبر پررہا، شہر میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 166 ریکارڈ کی گئی۔