سیاست شعور ، دلیل اور حکمت کے ذریعے کی جاتی ہے نہ لوگوں کو خواب دکھاکر کی جائے ،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی
بدھ 20 دسمبر 2023 22:05
(جاری ہے)
نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ مہذب دنیا میں اخلاقیات آئین و قانون سے بالاتر ہوتی ہے اور جہاں لوگ اخلاقیات کے پابند ہوں گے وہاں لوگ آئین و قانون کا بھی احترام کریں گے،گزشتہ 73 سال سے پاکستان میں سماج کے ارتقاء کو روک دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ زوال کی طرف جارہا ہے ، سیاسی جماعتوں اور شخصیات کو ماضی سے سبق سیکھ کر اپنے سماجی اقدار کا ذمہ دار ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اے پی سی بلاکر ایک ضابطہ اخلاق کا تعین کریں تاکہ ملک شفاف انتخابات کی طرف بڑھے اور سیاسی کارکنوں پر مشتمل پارلیمنٹ وجود میں آئے جو اس ملک کو بحرانوں سے باہر نکالے، انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرتیں ہیں تو ہمیں کہیں ہم آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے،بلوچستان جرگوں کی سرزمین ہے ہماری صدیوں کی روایت رہی ہے ہم جرگہ بلائیں گے جس میں ضابطہ اخلاق کا تعین کرکے اس کا اعلان کرکے شفاف الیکشن کی طرف جائیں تاکہ ملک میں الزام تراشی اور بحرانوں کا سلسلہ جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے وہ رک سکے،انہوں نے کہا کہ مجھے جذبات نہیں عقل و دلیل اورشعور کی بنیاد پر ووٹ چاہیے کبھی وہ پتھر نہیں اٹھایا جس سے میری کمر ٹیڑھی ہو ہمیشہ حکمت کے ذریعے اپنے سماج اور صوبے کو آگئے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.