عام انتخابات، سید نوید قمر ، کشف الحسن شاہ ، سید اعجاز حسین شاہ نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے

جمعرات 21 دسمبر 2023 18:59

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2023ء) ملک بھر کی طرح ضلع ٹنڈو محمد خان میں بھی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے ایک درجن سے زائد سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماں پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر ، کشف الحسن شاہ ، سید اعجاز حسین شاہ ، عبدالکریم سومرو ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی سمیت بڑی تعداد میں مختلف امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی فارم ریٹرننگ آفیسر نعیم احمد سومرو سے وصول کیے ضلع ٹنڈو محمد خان میں قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے 221 اور دو صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 66 اور تعلقہ بلڑی شاہ کریم کی پی ایس 67 کی سیٹوں پر جنرل الیکشن ہوں گے ٹنڈو محمد خان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 56ہزار 444 ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ٹنڈو محمد خان میں75مرد پولنگ اسٹیشن اور 75 لیڈیز پولنگ اسٹیشن ٹوٹل 150پولنگ اسٹیشن ہونگے اور 300 پو لنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔