سیالکوٹ،آر او آفس میں ہنگامہ، 25 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 22 دسمبر 2023 14:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) سیالکوٹ میں گزشتہ روز آر او آفس میں ہنگامہ آرائی اور پولیس وین کے شیشے توڑنے پر 10 نامزد اور 15 نامعلوم وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ پسرور بار کے صدر و سیکریٹری سمیت 25 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں پی ٹی آئی کے امیدوار حیدر علی گل بھی نامزد ہیں۔مقدمہ سیالکوٹ کے تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور اشتعال انگیزی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔گزشتہ روز سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 72 کے پی ٹی آئی کے امیدوار حیدر علی گل کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے آئے تھے۔