جہانیاں،استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان حلقہ این اے 147 جہانیاں سے الیکشن لڑیں گے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروا دیے گئے

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعہ 22 دسمبر 2023 17:39

جہانیاں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 دسمبر 2023ء ) جہانیاں اور خانیوال کے حلقہ این اے 147 سے الیکشن لڑنے کے لیے 11 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی بھی اسی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادیے گئے ان کے کاغذات کے مجاز نمائندہ نے جمع کروائے ہیں ان کے علاؤہ این اے 147 سے ہمایوں خان ایڈووکیٹ،شمشاد علی تاشی،استحکام پاکستان پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن ایاز خان نیازی غلام عباس سوترک،حمزہ ہمایوں،جنید جاوید،اور سابق ایم این اے چوہدری افتخار نذیر سمیت 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے جا چکے ہیں۔